حیدرآباد۔3۔اپریل(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر کے سامبا شوا راؤ نے آج اپنے عہدہ
سے استعفی دے دیا۔ اور دہلی میں انہوں نے اپنے استعفی کو وزیر اعظم منموہن
سنگھ کے حوالہ کیا اور کہا کہ وہ کانگریس میں شامل رہینگے اسکے بارے میں
کچھ کہا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں وہ
کانگریس سے مقابلہ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے انکے سیما
آندھرا کے مفادات کے خاطر کئے گئے سفارشات پر عمل بھی نہیں کی ہے۔ جس سے
انکو تکلیف ہوئی ہے۔